الہ آباد میں ایک کم سن مسلم لڑکے نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دے کر ملک
بھر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے ۔ چودہ سالہ طالب علم محمد عکرمہ نے اپنی
ہنر مندی سے ایک ایسا کار نامہ انجام دیا ہے ، جس کی ہر کوئی تعریف کرنے
پر مجبور ہے ۔ محمد عکرمہ نے انتہائی کم لاگت میں لکڑی کی ایک ایسی کار
بنائی ہے ، جو اس وقت سڑک پر دوڑ رہی ہے ۔
سب سے دلچسپ بات یہ کہ چودہ سال عمر ہونے کی وجہ سے عکرمہ ابھی خود اپنی
کار کو نہیں چلا سکتے۔ اس کے لیے ابھی ان کو لرننگ لائسنس کے لیے دو سال
اور پرماننٹ لائسنس کے لیے چار سال
انتظار کرنا ہوگا۔ فی الحال ان کی کار
کی اسٹیئرنگ ان کے والد نے ہی سنبھال رکھی ہے۔محمد عکرمہ کی بنائی کار کوئی ونٹیج کار نہیں ہے ، بلکہ یہ معمولی لکڑیوں
سے بنی ایک خاص کار ہے ، جس کو اسکو ٹر کے پرانے انجن سے چلایا گیا ہے۔
ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والے عکرمہ نے کچھ دن پہلے اسکول میں ایک چھوٹی
کار کا ماڈل پیش کیا تھا ۔ اس کام کے لیے عکرمہ کی کافی حوصلہ افزائی کی
گئی ۔ اس بعد عکرمہ نے ایک بڑی کار بنانے کا فیصلہ کیا اور صرف اسّی ہزار
کی لاگت سے بنی لکڑی کی کار کو کامیابی کے ساتھ سڑک پر چلا کر دکھا دیا